Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر:جان دے کر اجنبی بچوں کو بچا لیا

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ریل حادثہ وہ تاحیات فراموش نہیں کرسکیں گے۔ فوٹو۔ الاھرام نیوز 
مصر میں ایک نوجوان نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ریل کی زد میں آنے سے 2 بچوں کو بچالیا تاہم نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ مصری اخبار الاھرام  کے مطابق ہلاک ہونے والا  3 بچوں کا باپ اور معمولی مزدورہے جس کی نہ جائیداد ہے اور نہ مستقل ذریعہ آمدنی۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے گائوں کفر عمار میں 32 سالہ احمد فراج ریلوے لائن کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس نے دیکھا کہ2 کم عمر بچے ریل کی پٹری عبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ تیزی سے انکی جانب برھنے والی ریل کسی بھی لمحے ان تک پہنچ سکتی ہے ۔

احمد فراج برق رفتاری سے بچوں تک پہنچا اسی دوران ریل اس تک پہنچ چکی تھی فوٹو۔ الاھرام نیوز 

احمد فراج برق رفتاری سے بچوں تک پہنچا اسی دوران ریل اس تک  پہنچ چکی تھی۔ اس نے ایک بچے کو پٹری سے دھکا دیا جبکہ دوسرے کو اپنے سینے سے چمٹا کر ریلوے لائن کے درمیان میں لیٹ گیا ۔ 
 عینی شاہدین یہ منظر دیکھ کر ششدر رہ گئے ہر شخص ریل کے گزرنے کا منتظر تھا وہ یہ جاننا چاہتے تھے کہ ریل کے نیچے لیٹا ہوے شخص اور بچی کا کیا بنا ۔ 
ریل گزرتے ہی لوگ اس جانب بڑھے تو احمد کا جسم ٹکڑوں میں بٹ چکا تھا تاہم بچی محفوظ رہی ۔ اہل قریہ کا کہنا تھا کہ انہو ںنے آج تک اس قسم کا منظر نہیں دیکھا تھا کہ ایک انجان شخص نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے 2 بچوں کو یقینی موت سے بچا لیا ۔
وہاں موجود لوگوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جنہوں نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر بچ جانے والے بچوں کو انکے گھر پہنچایا ۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے پیش آنے والا یہ ریل حادثہ وہ تاحیات فراموش نہیں کرسکیں گے۔ یہ کسی فلم کا منظر نہیں بلکہ حقیقت تھی جس میں ایک شخص نے کمال بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی زندگی گنوا کر 2 بچوں کوبچا لیا ۔ 
مصر کے دور افتادہ گائوں کفر عمار کو احمد فراج کے مثالی کارنامے نے راتو ں رات مشہور کر دیا ۔ احمد اہل علاقہ اور گائوں میں بہادری کی مثال کے طور پر مانا جانے لگا ہے ۔ 
 

شیئر: