Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت ثقافت 120 کلچرل سینٹر کھولے گی

 تحصیلوں،چھوٹے شہروں اور کمشنریوں میں قائم ہوں گے۔ فوٹو عکاظ
سعودی وزارت ثقافت مملکت بھر میں 120کلچرل سینٹر کھولے گی۔ یہ تحصیلوں، چھوٹے شہروں اور کمشنریوں میں قائم ہوں گے۔ ہر سینٹر خودمختار ہوگا جہاں ادبی انجمنوں کی سرگرمیاں ہوں گی۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی وزارت ثقافت کے اس فیصلے پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے عرب دانشوروں کے حلقوں نے کہا کہ کلچرل سینٹر کے قیام کی بدولت نئی نسل کو اپنی صلاحیتیں چمکانے کا بہترین موقع مہیا ہوگا۔ ان سے دنیا بھر کے ثقافتی مراکز سے رابطے کے روشندان کھلیں گے۔
ابوظبی بک اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علی بن تمیم کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین و حضرات کو ان کی بدولت اپنی ثقافت شایان شان شکل میں اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔

کلچرل سینٹر کے قیام سے نوجوانوں میں فنون لطیفہ سے دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔

علی بن تمیم کے مطابق ہمارے یہاں امارات میں کلچرل سینٹر کے قیام کا تجربہ بڑا اچھا رہا۔ ان کی بدولت معاشرے کے تمام طبقوں کو ثقافت کے فروغ میں پرجوش کردارادا کرنے کا موقع ملے گا۔ عربی زبان اور اس سے متعلقہ علوم و فنون سکھانے کے مواقع ملیں گے۔سعودی بین الاقوامی اور عربی ادبی سے دلچسپی بڑھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مطالعے اور ثقافت کا فروغ ہر معاشرے کی اپنی ذمہ داری ہے۔
معروف صحافی صبری حسان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کلچرل سینٹر کے قیام سے نوجوانوں میں کتابوں کا ذوق و شوق بڑھے گا۔ فنون لطیفہ سے دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔
مصری ناقد صبحیی موسیٰ نے بتایا کہ مصر میں 550 ثقافتی ادارے ہیں۔ ان میں کلچرل سینٹر اور لائبریریاں ہیں۔ جگہ اور بجٹ کے حوالے سے ہر ایک کا مختلف حجم ہے۔ ان میں ادبی سیمینار ہوتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: