Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوجی ڈرون بحرین کی عالمی نمائش میں

سعودی پویلین میں بھاری فوجی سازوسامان رکھا گیا ہے۔ فوٹوالجزیرہ آن لائن
سعودی عرب نے اپنا تیار کردہ فوجی ڈرون بحرین کی عالمی نمائش میںپیش کردیا۔25ممالک کی 200عسکری مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیاں بحرین کی اسلحہ نمائش میں شریک ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق بحرینی اسلحہ نمائش کا افتتاح ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین دفاعی اور عسکری شعبے کو مضبوط بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے اور رہے گا۔

 نمائش میں امریکہ، انڈیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 170پویلین ہیں۔ فوٹوالجزیرہ آن لائن

 بحرین کی نمائش میں جدید ترین دفاعی ہتھیار رکھے گئے ہیں۔ ان میں انواع و اقسام کے ڈرون ، عسکری مواصلاتی آلات، مشین گنیں اور توپیں بھی شامل ہیں۔
روز تازہ، روز نیا، دیکھیے: اردو نیوز بلیٹن
سعودی پویلین بہت بڑے رقبے میں قائم کیا گیا ہے۔ سعودی عسکری صنعتوں کی جنرل کارپوریشن نے بحرین کی نمائش میں اپنے جدید ترین ہتھیار پیش کئے ہیں۔ ان میں ایک ڈرون ہے ۔ یہ 16500فٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے۔ یہ وزن میں ہلکا ہے۔دشمن کی آنکھوں سے اوجھل ہوکر پرواز کرسکتا ہے۔ یہ مسلسل 8گھنٹے تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ دن اور رات کے وقت تصاویر لینے والے سسٹم سے آراستہ ہے۔ یہ 100کلو میٹر کے دائرے میں موثر ہے۔
سعودی پویلین میں اسلحہ کے فاضل پرزے، گولہ بارود، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری فوجی سازوسامان رکھا گیا ہے۔

سعودی پویلین بہت بڑے رقبے میں قائم کیا گیا ہے۔ فوٹوالجزیرہ آن لائن

سعودی عسکری صنعتو ںکی جنرل کارپوریشن نے ’الدھنائ‘ نامی فوجی گاڑی بھی نمائش میں رکھی ہے۔ مختلف قسم کے عسکری مواصلاتی آلات، ملبوسات اور فوجیوں کے زیر استعمال نجی اشیاءبھی پیش کی گئی ہیں۔
سعودی عسکری صنعتوں کی جنرل کارپوریشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ مختلف ممالک میں ہونے والی اسلحہ نمائشوں میں اپنی عسکری مصنوعات پیش کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔ کارپوریشن کا ہدف یہ ہے کہ سعودی عسکری مصنوعات کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ بنایا جائے۔
نمائش میں امریکہ، انڈیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک 170پویلین قائم کئے ہوئے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: