Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی سعودی عرب میں حشیش کے 50 سمگلر گرفتار

کوسٹ گارڈ کے جوان چوبیس گھنٹے مستعد رہتے ہیں۔ فوٹو اخبار 24
کوسٹ گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ جازان، نجران اور عسیر جنوبی صوبوں میں حشیش بھاری مقدار میں سمگل کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں جو ناکام بنادی گئیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ 1460کلو گرام حشیش ضبط کرلی گئی جب کہ سمگلنگ میں ملوث 50 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے۔
 محکمہ کوسٹ گارڈز نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے جوان سرحدوں پر سمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے مستعد رہتے ہیں۔ سعودی نوجوانوں کو جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں نشہ کا عادی بنانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا عہد کیے ہوئے ہیں

محکمہ کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ 1460 کلو گرام حشیش ضبط کرلی۔ فوٹو اخبار 24

نشہ آور اشیاسعودی عرب کے بری، بحری اور فضائی راستوں سے سمگل کی جاتی رہتی ہیں۔ مقامی اور غیر ملکی سمگلر دشوار گزار پہاڑی راستوں کو سمگلنگ کے لیے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ جنوبی سعودی عرب کے 3 صوبے جازان، نجران اور عسیر سمگلنگ کے لیے بہت زیادہ استعمال کیے جارہے ہیں۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: