Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم ’سیدة البحر‘ کے لیے ایک اور ایوارڈ

 سنگاپور میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 21 نومبر سے جاری ہے۔
سعودی فلم ’سیدة البحر‘ نے 30ویں سنگاپور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فلم ایوارڈ جیت لیا۔
 سنگاپور میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 21 نومبر سے جاری ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی فلم ’سیدة البحر‘ (سمندر کی ملکہ) کی ہدایتکارہ شھد امین ہیں۔

سعودی فلم ’سیدة البحر‘ کی ہدایتکارہ شھد امین ہیں۔

فلم کی کہانی سماجی روایات کی زنجیروں کو چیلنج کرنے والی لڑکی کی کہانی پر مشتمل ہے۔ یہ لڑکی معاشرے میں اپنی اہمیت اور حیثیت منوانے کی جنگ لڑتے ہوئے دکھائی گئی ہے۔
سنگاپور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ججوں کے پینل نے اتفاق رائے سے سعودی فلم کو بہترین فلم ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے اعتراف کیا کہ فلم کی کہانی دبنگ اور حقیقی ہے۔
ججوں کے پینل میں انڈین ہدایت کار انوراگ کشپ، ملائیشیا کے شہزادہ محمد ، ہانگ کانگ کے بینگ ہوچونگ اور انڈونیشیا کے وینا دیناتا شامل تھے۔

فلم کی کہانی سماجی روایات کی زنجیروں کو چیلنج کرنے والی لڑکی کی کہانی پر مشتمل ہے۔

 یہ سعودی ہدایت کار خاتون کی پہلی کوشش ہے۔فلم میں پدرانہ نظام کا اظہار سادہ اور اچھوتے انداز سے کیا گیا ہے۔
 ’سیدة البحر میں ماہی گیروں کے ایک قریے کا قصہ بیان کیا گیاہے۔ قریے کے لوگوں کا ماننا ہے کہ ہر خاندان کو زیادہ سے زیادہ مچھلیاں پکڑنے اور سمندر کے جانوروںکو راضی کرنے کے لیے اپنی بیٹی کی قربانی دینا ضروری ہے۔
بارہ سالہ لڑکی کے باپ نے اپنی بیٹی کو اس وحشیانہ رسم سے نجات دلائی۔ لڑکی نے خوف کے ماحول میں زندگی گزارنا پسند نہیں کیا۔

 سعودی فلم لندن کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کی جاچکی ہے۔

 سعودی فلم اس سے قبل لندن کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کی جاچکی ہے۔ اسے گزشتہ ماہ وینس کے انٹرنیشنل فلمی میلے سے ویرونا فلمی کلب ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
 

شیئر: