Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکومت کے تعاون سے مالاکنڈ میں سڑک کا افتتاح

سعودی حکومت کے تعاون سے خیبر پختونخواہ کے علاقے مالاکنڈ میں چکدرہ سے فتح پور تک سڑک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں سعودی ایمبیسی کے مطابق 82 کلومیٹر طویل اس سڑک کی بحالی کا کام پرونشیل ڈزاسٹر اتھارٹی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی شراکت داری سے دو برس میں مکمل ہوا۔

 

چکدرہ، مینگورہ فتح پور روڈ دو رویہ سڑک ہے جس سے نہ صرف مقامی آبادی اور سیاحوں کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے اردگرد کے علاقوں میں ٹریفک کا بوجھ بھی کم ہوگا۔
سعودی فنڈڈ پراجیکٹ میں جہاں روڈ کی چوڑائی سات اشاریہ تین میٹر سے کم ہے وہاں اسے برابر کیا گیا، بھاری ٹریفک کے گزرنے کو ممکن بنایا گیا ہے اور سڑک کے کناروں کو بھی کشادہ کرنے کے ساتھ پانی کے نکاس کو بھی بہتر کیا گیا ہے تاکہ اس سڑک سے متصل آبادی کو سہولت مل سکے۔

شیئر: