Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن فیسٹیول میں مقابلہ حُسن

ہر راونڈ میں فاتح کے لیے کل 100نمبر رکھے گئے۔ فوٹو۔ واس
ریاض سیزن کے سلسلے میں شمالی علاقے ملہم میں جاری کنگ عبد العزیز فالکن فیسٹیول میں ہونے والے خوبصورتی کے مقابلوں میں حصہ لینے والے چھ خوبصورت فاتحین بازوں کو انعام دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان مقابلوں میں ججوں نے دو کیٹیگریزرکھی تھیں، پہلی کیٹیگری فارخ میں 12ماہ سے کم عمر کے باز شامل تھے جبکہ دوسری کیٹیگری میں 12ماہ سے زائد عمر کے باز قورناس مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے۔

فتح کا معیار  سر، کندھے، سینے کا اوپری حصہ، کمر، ٹانگیں ، پنجے اور  پروں کا رنگ۔ فوٹو۔ واس

 کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول کے دوسرے مرحلے میں شامل بازوں کے مالک خالد ناصر الحجری نے فارخ کیٹیگری میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔ ہاشم نے 92 فیصد ، مہرب نے 85 فیصد اور تمام نے 75 فیصد اسکور نگ کی ہے۔
ایک سال سے زائد عمر کے باز کی قورناس کیٹیگری میں بازوں کے مالک سلیم ناصر الحجری کے زندان نامی باز نے 92 فیصد اسکورنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سلطان فہد الدیمر کے باز نیوم نے81 فیصد اسکورنگ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ داحی علی المنصوری کے القاعد باز نے 72 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خوبصورتی کے سات معیار مقرر کر رکھے تھے۔فوٹو۔واس

سعودی فالکنز کلب نے ان مقابلوں میں بازوں کو فتحیاب ہونے کے لیے خوبصورتی کے سات معیار مقرر کر رکھے تھے، ان میں باز کا سر، کندھے، سینے کا اوپری حصہ، کمر، ٹانگیں اور پنجے اور اس کے پروں کا رنگ خصوصی طور پر فتح کے معیارکا حصہ تھا۔
 مجموعی طور پر تین ملین ریال(آ ٹھ لاکھ ڈالر)کے ان مقابلوں کے ہر راونڈ میں فاتح کے لیے کل 100نمبر رکھے گئے ہیں، ان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والا باز پہلے نمبر پر تین لاکھ، دوسرے نمبر پر آنے والا دو لاکھ جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کے لیے ایک لاکھ ریال کا انعام رکھا گیا تھا۔

شیئر: