Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر کی آمد

ریاض، مشرقی ریجن اور وسطی ریجن میں موسم اکثر سرد رہے گا ( فوٹو: واس)
سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر آنے والی ہے۔ کئی علاقوں کا درجہ حرارت توازن کھو بیٹھے گا۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات حسن کرانی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ریاض، مشرقی ریجن اور وسطی ریجن میں موسم اکثر سرد رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات  میں سردی کی شدید لہر ہوگی۔ 
ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ ’آئندہ جمعرات کو ریاض اور مشرقی ریجن میں موسم معتدل ہوجائے گا۔ اسکے بعد شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدید لہر آئے گی جس کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دو تا 6 ڈگری نیچے چلا جائے گا۔ برفباری ہوگی اور پانی جم جائے گا‘۔

شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 2تا 6ڈگری نیچے چلا جائے گا (فوٹو:وطنی)

کرانی کا کہنا ہے کہ ’گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ اس سے جہاں شمالی علاقے متاثر ہوں گے وہاں وسطی اور مشرقی علاقے بھی اس کی زد میں آئیں گے‘۔
اس سے قبل ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا تھا کہ ’ان دنوں ہم حقیقی موسم سرما میں ہیں۔ آج کل سال کی طویل ترین راتیں چل رہی ہیں‘۔

شیئر: