Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری چاولوں کا دھندہ، گروہ گرفتار

تھیلوں پر اعلیٰ برانڈ کے چاول کی مہریں موجود تھیں(فوٹو العربیہ)
ریاض پولیس نے چاولوں میں ملاوٹ کا انوکھا دھند ہ کرنیوالے چار غیرملکی گرفتار کر لیے ہیں اور ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔چاروں غیر ملکی بڑی مقدار میں غیرمعیاری چاولوں کو اعلیٰ برانڈ چاول کے تھیلوں میں پیک کرتے اور سیل لگا کر فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

غیر معیاری چاولوں کی 19 ہزار 500 تھیلے پکڑے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ریاض کے ایک محلے میں موجود گودام پر چھاپہ مارا، وہاں پر غیرمعیاری چاولوں کو مشہور برانڈ کے چاول کے تھیلوں میں پیک کیا جا رہا تھا اس کے علاوہ اعلیٰ معیار کے چاولوں کے خالی بیگ بڑی مقدار میں ذ خیرہ کیے گئے تھے۔

غیرمعیاری چاول مشہور برانڈ کے تھیلوں میں پیک کررہے تھے(فوٹو العربیہ)

پولیس کا کہنا ہے کہ چاولوں کی دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث چار ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ ملزمان ریاض کے مختلف ہوٹلوں اور دکانوں سے خالی ہونے والے اعلیٰ معیار کے چاولوں کے تھیلے خریدتے تھے ۔
اس کے بعد انہیں اس گودام میں لے جاتے جہاں ان تھیلوں میں غیرمعیاری چاول بھر کے ان  پر مشہور برانڈ کی مہر لگائی جاتی اور پھر مہنگے داموں فروخت کے لیے مارکیٹ میں بھیج دیئے جاتے۔
پولیس نے چھاپے کے دوران غیر معیاری چاولوں کی 19 ہزار 500 تھیلے پکڑے ہیں،ان تھیلوں پر اعلیٰ برانڈ کے چاول کی مہریں موجود تھیں اور بوریوں کے اندر چاولوں کو اصلی ظاہر کرنے کے لیے ان پر سیل بھی لگائی گئی تھی۔

ریاض پولیس نے چار غیرملکی گرفتار کیے ہیں(فوٹو العربیہ)

وزارت تجارت وسرمایہ کاری کمیٹی کے چیئرمین اور مشترکہ سکیورٹی مہم کے انچارج صالح العنزی نے اس موقع پر بتایا کہ ملزمان غیرمعیاری چاول شہرکے مختلف علاقوں میں موجود چھوٹی اور پرچون سامان فروخت کرنے والی دکانوں کو یہ چاول فروخت کرکے ان سے اعلیٰ معیار کے چاولوں کے پیسے وصول کرتے رہے ہیں۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: