Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی لڑکی قیمتی گاڑی لے اڑی، ویڈیو وائرل

مالک نے مسروقہ گاڑی کی بازیابی پر انعام کا اعلان کیا ہے۔فوٹو: المرصد
کویتی لڑکی القرین مارکیٹ میں رینٹ اے کار ایجنسی سے قیمتی گاڑی لے اڑی۔ واردات کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رینٹ اے کار ایجنسی کے مالک نے مسروقہ گاڑی کی بازیابی اور واردات کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرانے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر قیمتی گاڑی چوری کیے جانے کی وڈیو کلپ سی سی کیمروں کی مدد سے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔
وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے’ سیاہ عبایا پہنے ہوئے ایک لڑکی رینٹ اے کار ایجنسی کی پارکنگ میں عقب سے آئی۔ اس نے چاروں جانب نظر ڈال کر یہ اطمینان حاصل کرلیا کہ کوئی سیکیورٹی گارڈ اسے دیکھ تو نہیں رہا ہے۔ فوری طور پر اس نے کئی گاڑیوں کو کھولنے کی کوشش کی‘۔ 
’لڑکی ایک قیمتی گاڑی چند ہی لمحوں میںکھولنے میں کامیاب ہوگئی۔ ایسا محسوس ہوا کہ اس نے ریموٹ کنٹرول سے گاڑی آن کی تھی‘۔
ایجنسی کے مالک نے مسروقہ گاڑی کا پتہ بتانے والے کو 2ہزار کویتی دینار انعام کے طور پردینے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پرصارفین نے خیال ظاہر کیا ’ چوری کی واردات رینٹ اے کار ایجنسی کے کسی ملازم کی مدد سے کی گئی ہے‘۔

شیئر: