Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 17 نئے مریض

دو سعودی شہری عراق سے ہوکر آئے تھے۔(فوٹو اے ایف پی)
وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں مزید کورونا وائرس کے 17 مریضوں کی تشخیص کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے سبق نیوز کا کہناہے کہ’نئے دریافت ہونے والے مریض میں پہلا سعودی شہری پہلے سے کورونا میں مبتلا شخص سے ملنے کی وجہ سے مرض کا شکار ہوا‘۔
’دوسرا کیس بھی سعودی شہری کا ہے جو پرتگال سے ترکی کے راستے مملکت پہنچا تھا۔ تیسرا کیس سعودی خاتون کا ہے جو ایران سے براستہ عمان مملکت آئی‘۔

سعودی شہری پہلے سے کورونا میں مبتلا شخص سے ملنے  سے مرض کا شکار ہو (فوٹو العربیہ)

الاحسا ریجن کی وزارت صحت نے معائنہ کرنے پر کورونا کی تشخیص کی۔ چوتھی سعودی خاتون جو ترکی گئی ہوئی تھیں لبنان سے ہوتی ہوئی مملکت پہنچیں۔ انہیں جدہ کی وزارت صحت کے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ’ دو سعودی شہری عراق سے ہوکر آئے تھے۔ جن میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد قطیف ریجن میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے‘۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مکہ کے قرنطینہ میں گیارہ مصریوں کو کورونا کے شبے میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے یہ سب افراد کورونا وائرس میں مبتلا ایک زائر سے ملتے رہے ہیں۔
’نئے 17 کیسز کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔ تمام مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ جن کا علاج عالمی طبی اصولوں کے تحت کیا جارہا ہے‘۔

 

شیئر: