Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عمرہ زائرین کی دوسری پرواز ملتوی

عمرہ زائرین کے لیے پروازوں کا اہتمام سعودی وزارت حج و عمرہ کے تحت کیا گیا ہے (فوٹو:اے ایف پی)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے جمعرات کو پاکستانی عمرہ زائرین کی ملتان جانے والی پرواز ملتوی کر دی ہے۔
اب سعودی ائیر لائن کی یہ پرواز ہفتہ 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔
یاد رہے کہ تقریباً 474 پاکستانی عمرہ زائرین بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنس گئے تھے انہیں سعودی ایئر لائن کی پروازوں کے ذریعے پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔ 
سعودی ایئرلائن کی خصوصی پرواز ایس وی 3734 بدھ کو 250 عمرہ زائرین کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچی تھی۔
جمعرات کو سعودی عرب سے پہچنے والے مسافروں کی لاہور ایئر پورٹ پر سخت سکریننگ بھی کی گئی تھی۔
دوسری پرواز نے جمعرات کو باقی مسافروں کو لے کر ملتان کے لیے روانہ ہونا تھا۔
ان پروازوں کا اہتمام سعودی وزارت حج و عمرہ کے خصوصی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔
عمرہ زائرین کے لیے کی جانے والی یہ غیر معمولی دیکھ بھال دونوں ممالک کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے سفیر راجا علی اعجاز اور قونصل جنرل خالد ماجد نے ان پروازوں کے انتظام میں تعاون کرنے پر خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی حکومت اور وزارت حج و عمرہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

شیئر: