Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی ملازمت ملنے پر نقل کفالہ کی سہولت

ملازمت کی تلاش میں بھی سہولتیں دی جارہی ہیں-(فوٹو اے پی)
دبئی میں غیر ملکیوں کے امور اور اقامہ محکمے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد المری نے کہا ہے کہ جو تارکین وطن  نئے کورونا وائرس بحران کی وجہ سے اپنی ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہوں اور انہیں کسی اور ادارے میں ملازمت مل گئی ہو تو انہیں نقل کفالہ(سپانسر شپ کی تبدیلی) کی سہولت دی جائے گی-
الامارات الیوم کے مطابق محمد المری نے جمعہ کو دبئی حکومت کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دبئی میں ایسے مقامات پر جہاں غیرملکی کارکن بڑی تعداد میں آباد ہیں وہاں سپیشل کلینک کا انتظٓم کردیا گیا ہے-
محمدالمری نے میڈیا سینٹر میں دبئی ٹی وی اور مقامی اخبارات کے ایڈیٹران کو وڈیو کانفرنس کے ذریعے نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا- اس موقع پر انسداد کورونا وائرس کنٹرول سینٹر کے چیئرمین ڈاکٹر عامر الشریف نے بھی موجود تھے-
المری نے بتایا کہ دبئی حکومت کورونا وائرس اور اس کے منفی اثرات سے  نمٹنے کے لیے جامع منصوبے پر عمل کررہی ہے- مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل حل کرنے میں تعاون دے رہی ہے-
ان کے مطابق جو غیرملکی بحران کی وجہ سے محروم ہوگئے ہوں انہیں دبئی ریاست میں مختلف مقامات پر آنے جانے یا دیگر ریاستوں سے دبئی آنے والوں کو ملازمت کی تلاش میں بھی سہولتیں دی جارہی ہیں-
ڈاکٹر عامر الشریف نے بتایا کہ دوا ساز کمپنیوں، طبی خدمات فراہم کرنے والوں اور سرکاری و نجی اداروں کے درمیان تعاون و یکجہتی پیدا کرکے کورونا ٹیسٹ کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے-
’ سفر سے واپس آنے والوں اور ایسے لوگ جن پر  نئے کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوگئی ہیں اور لاعلاج امراض میں مبتلا افراد کے رشتہ داروں کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا جارہا ہے‘-

شیئر: