Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اشیا سستی، رمضان کے لیے نئے اوقات کار

ڈیوٹی کے اوقات صبح نو سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے-(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات نے رمضان کے دوران وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے نئے اوقات کار جاری کیے ہیں-
الامارات الیوم کے مطابق رمضان کے دوران سرکاری اداروں میں ڈیوٹی کے اوقات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے- اس سے ایسے اداروں کے ملازم مستثنی ہوں گے جنہیں مختلف اوقات میں ڈیوٹی دینا پڑتی ہے-
 علاوہ ازیںامارات میں کھانے پینے کی چیزیں اور اشیائے صرف رمضان میں پچاس فیصد تک سستی کردی گئیں-
 امارات میں ریٹیل کے  تاجرو ں نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی چیزیں اور اشیائے صرف کی قیمتیں 20 سے 50 فیصد تک کم نرخوں پر فروخت ہوں گی-
تاجروں کے مطابق ’رمضان پیشکش‘ رمضان کے آخر تک جاری رہے گی-
(تعاونیہ الاتحاد) میں مارکیٹنگ ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل البستقی نے بتایا کہ التعاونیہ نے رمضان شروع ہونے سے قبل ہی صارفین کی رمضان ضروریات پوری کرنے کے لیے پچاس فیصد تک رعایتی نرخ جاری کردیے-

رعایتی پیشکش‘ رمضان کے آخر تک جاری رہے گی-(فوٹو سوشل میڈیا)

تاجروں نے فیصلہ کیا ہے کہ صارفین کو رمضان میں سہولتیں دیں اور بحرانی حالات سے کوئی فائدہ نہ اٹھائیں-
التعاونیہ نے رمضان میں خریدی جانے والی اشیا درآمد کرنے کے لیے 450 ملین درھم مالیت کا سامان طلب کرلیا ہے-
(اسواق) گروپ کے ترجمان عبدالحمید  نے بتایا کہ ریٹیل کی دکانوں نے 20 سے 50 فیصد تک رعایتی نرخ مقرر کردیے ہیں- رمضان میں طلب کی جانے والی تمام اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں-
کارفور کی انتظامیہ نےکا کہنا ہے کہ رمضان میں مختلف قسم کی پیشکشیں بھی ہوں گی-

شیئر: