Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا کے دو محلوں کی ناکہ بندی ، گھرگھرکورونا ٹیسٹ

نیشنل گارڈ نے ٹوئٹرپر تفتیشی چوکیوں کی تصاویر جاری کی ہیں-(فوڈو ڈوئڈر)
سعودی نیشنل گارڈز اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے مشرقی سعودی عرب کی کمشنری الاحسا میں الفیصلیہ اور الفاضلیہ محلوں کی ناکہ بندی کرلی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوام کی صحت و سلامتی کی خاطر دونوں محلوں کی ناکہ بندی کرلی ہے-
وزارت داخلہ نے کہا کہ صحت حکام کے ساتھ مل جل کر دونوں محلوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جاتا رہے گا- صورتحال معمول پر آتے ہی ناکہ بندی ختم کردی جائے گی-

عوام کی صحت و سلامتی کی خاطر دونوں محلوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے-(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت داخلہ نے دونوں محلوں کے باشندو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے مفاد عامہ کی خاطر کرفیو کی سختی سے پابندی کریں-
اسی دوران فیلڈ میڈیکل ٹیموں نے الاحسا کے محلوں میں ایکٹیو ٹیسٹ شروع کردیے- ایسے باشندوں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیاجارہا ہے جن پر نئے کورونا وائرس کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی ہے-

مفاد عامہ کی خاطر کرفیو کی سختی سے پابندی کی جائے-( فوٹو ٹوئٹر)

دریں اثنا وزارت نیشنل گارڈز نے ٹویٹر کےاپنےاکاؤنٹ پر الاحسا کے الفیصلیہ اور الفاضلیہ محلوں کی ناکہ بندی میں سیکیورٹی کے دیگر اداروں سے اپنے تعاون اور تفتیشی چوکیوں کی تصاویر جاری کی ہیں-
 یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ  الاحساء کمشنری کے الفیصلیہ اور الفاضلیہ محلوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
 ’ دونوں محلوں میں 24 گھنٹے کرفیو کا نفاذ ہفتے سے تاحکم ثانی ہوگا‘۔

شیئر: