Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے زائد

پاکستان میں 15 ہزار 233 کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے صوبے پنجاب اور سندھ میں منگل کو 23  نئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی  ہیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی  تعداد 509 ہوگئی ہے۔
منگل کو پنجاب میں 12 اور سندھ میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منگل کو سندھ میں کورونا کے 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوراں کورونا سے اموات کی تعداد11 ہوگئ۔ان کے مطابق 2250 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 307 کیسز سامنے آئے۔ ’ سندھ میں کل کیسز کی تعداد 8189 ہے۔‘
مراد علی شاہ کے مطابق منگل کو 42 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے جب کہ کل صحت یاب ہونے والوں تعداد 1671 ہوگئی ہے۔
’گیارہ اموات کے ساتھ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔‘
دوسری جانب ترجمان پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 491 نئے کیس کے بعد تعداد 8133 ہو گئی۔
ان کے مطابق768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 4866 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
’عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 2881 کنفرم مریض ہیں۔‘
ترجمان کے مطابق ننکانہ 18، قصور 62، شیخوپورہ 30، راولپنڈی 467، جہلم 63، اٹک 36،چکوال 6، گوجرانوالہ 276، سیالکوٹ 307، ناروال 21، گجرات میں 244 شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
’حافظ آباد 47، منڈی بہاوالدین 36، ملتان 109، خانیوال 7، وہاڑی 51، فیصل آباد 205، چینیوٹ 18، ٹوبہ 18، جھنگ 56، رحیم یار خان 72، سرگودھا میں 91، میانوالی 21، خوشاب 16، بھکر 14، بہاولنگر 13، بہاولپور 23، لودھراں 22، ڈی جی خان 37، مظفر گڑھ 28، لیہ 5، ساہیوال 19، اوکاڑہ 25 پاکپتن میں 22 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک کل 144 اموات ہوئی ہے جب کہ 2680 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار 315 نئے کیسز سامنے آئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 21 ہزار 501  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے  15 ہزار 233 فی الحال زیرعلاج ہیں، جبکہ 5 ہزار 786 صحت یاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار 315 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں اب تک 8 ہزار 103 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 5 ہزار 251 زیر علاج ہیں، 2 ہزار 716 صحت یاب ہوئے جبکہ 136 ہلاک ہوچکے ہیں۔
سندھ میں اب تک7 ہزار 882 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 6 ہزار 116 فی الحال زیر علاج ہیں، جبکہ ایک ہزار 629 صحت یاب ہوئے اور 137 کی موت واقع ہو چکی ہے۔   
خیبر پختونخوا میں 2 ہزار247 کورونا متاثرین فی الحال زیر علاج ہیں، جبکہ 856 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ 185 کی موت واقع ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا سے 3 ہزار 288 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان میں اب تک ایک ہزار 321 کورونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار 103 متاثرین زیر علاج ہیں، 197 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اکیس ہلاک ہوئے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں 464 شہری کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 404 فی الحال زیر علاج ہیں، 56 صحت یاب ہوئے جبکہ 4 کی موت واقع ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک 372 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، جبکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اب تک کل 71 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: