Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 ٹن منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

’گرفتار شدگان میں 71 یمنی، 54 سعودی، 43 ایتھوپی اور6 صومالی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں رمضان کے دوران پانچ ٹن منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سرحدی فورس کے ترجمان لیفٹیننٹ مسفر بن غنام القرینی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی بحری سرحدوں سمیت جنوبی بری سرحد کی دراندازی اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 174 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔'

تین ٹن 288 کلو چرس جبکہ دو ٹن 40 کلو قات ( نشہ آور پودہ) ضبط کیا گیا ہے۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)

’گرفتار شدگان کے قبضے سے مجموعی طور پر تین ٹن 288 کلو چرس جبکہ دو ٹن 40 کلو قات ( نشہ آور پودہ) ضبط کیا گیا ہے۔'
’گرفتار شدگان میں 71 یمنی، 54 سعودی، 43 ایتھوپی اورچھ صومالی ہیں، انہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا ہے۔'
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’سمگلروں کی گرفتاری کے بعض واقعات میں مزاحمت بھی ہوئی ہے جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔'

بحری اور بری سرحد سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 174 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)

انہوں نے کہا ہے کہ ’وطن عزیز کی سلامتی کے لیے سرحدی فورس ہر وقت چوکس ہے اور دراندازی کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائے گا۔'
’وطن عزیز میں منشیات سمگل کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، یہ ہمارے دشمن ہیں جن کے ساتھ کسی طرح کی نرمی نہیں ہوگی۔'

شیئر: