Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ

درجہ حرارت کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا.(فوٹوعرب نیوز)
 سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے .  پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران درجہ حرارت کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا.
 اخبار 24 کے مطابق القصیم یونیورسٹی  میں موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں درجہ حرارت کے لحاظ سے الاحسا کا علاقہ تیسرے نمبر پر آگیا. جہاں 45.8 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا.
سب سے زیادہ درجہ حرارت ایران کے شہر العمیدیۃ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں 47.3 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا. ایران کے دوسرے علاقے الاھواز میں 45.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا.

الاحسا میں درجہ حرارت 45.8 سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا.(فوٹو اخبار 24)

المسند نے توقع ظاہر کی کہ  پیر یکم جون سے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا موسم مستحکم ہوگا-
انہوں نے مزید کہا کہ سروات کے کوہستانی علاقے میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ سلطنت عمان کے جنوب مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے حالات بنے ہوئے ہیں.
یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات اس سے قبل یہ اعلان کرچکا ہے کہ آئندہ ایام کے دوران سعودی عرب میں سخت گرمی ہوگی. متعد مقامات پر درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا.

شیئر: