Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے بلڈ گروپ والے کورونا سے زیادہ متاثر

عمر اور انجانے امراض بھی کووڈ 19 کے درد کی شدت کو بڑھا دیتے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اے بلڈ گروپ والے افراد کورونا سے زیادہ شدت سے متاثر ہوتے ہیں۔
ایک عرصے سے کورونا وائرس کے بعض مریضوں کے درمیان یہ فرق ڈاکٹروں کو الجھن میں ڈالے ہوئے تھا کہ کورونا وائرس کے کئی مریض معمولی تکلیف کا اظہار کرتے ہیں جبکہ دیگر کرب میں ہیں۔ آخر اس فرق کی وجہ کیا ہے؟
الامارات الیوم کے مطابق میڈیکل سکالرز کی ایک ٹیم نے اس کا حل دریافت کر لیا ہے۔ ڈاکٹروں نے ریسرچ کر کے بتایا ہے کہ اس فرق کی اصل وجہ بلڈ گروپ ہے۔
اے بلڈ گروپ والوں کے تنفس کا نظام کورونا وائرس سے زیادہ شدت سے متاثر ہوتا ہے۔
اگر کورونا کے مریض کا بلڈ گروپ اے ہو تو اسے آکسیجن یا مصنوعی تنفس کی مشین کی ضرورت پچاس فیصد تک ہوتی ہے

اے بلڈ گروپ والوں کے تنفس کا نظام  زیادہ متاثر ہوتا ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

کورونا وائرس پروٹین اے سی ای ٹو سے جڑا ہوا ہوتا ہے۔ یہ انسانی خلیوں کی سطح پر نمودار ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں لگتا کہ اے سی ای ٹو میں جینٹک تبدیلیاں کورونا وائرس سے متاثر کرنے میں مختلف کردارادا کرتی ہوں۔
سکالرز کا کہنا ہے کہ اے بلڈ گروپ کے علاوہ عمر اور انجانے امراض کووڈ 19 کے درد کی شدت کو بڑھا دیتے ہیں۔
ڈی این اے کے ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ یہ بتانے میں معاون ثابت ہوگا کہ کووڈ 19 کے مریض کو کس قسم کا علاج درکار ہوگا۔
ڈاکٹروں نے 1610 مریضوں کے خون کے نمونے لے کر اس بات کا پتہ لگایا کہ ان میں سے کن مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت محسوس ہوئی یا ان میں سے کونسے مریضوں کو مصنوعی تنفس کا آلہ لگانا پڑا۔

شیئر: