Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی میں داخلے پر پابندی میں پھر توسیع

پابندی میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

متحدہ عرب امارات نے  کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ابوظبی میں آمد ورفت  اور امارات کے تین اہم علاقوں کے درمیان سفر پر پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی ہے۔ پابندی کا اطلاق منگل 16 جون سے ہوگا۔
عرب نیوز اور امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام  کے مطابق یو ای اے کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ نے پیر کو کہا ہے کہ  پابندی مزید ایک ہفتے جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ 2 جون کو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کے تحت ابوظبی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس میں اب دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔
 ابوظبی ، العین اور الظفرہ کے درمیان نقل وحرکت جبکہ ابوظبی میں مقیم افراد کے آنے جانے پر پابندی رہے گی۔ یہ پابندی نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر ایس او پیز کے تحت لگائی گئی ہے.

شیئر: