Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکیوں کو بلیک میل کرنے پر شہری گرفتار

ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے نازیبا  تصاویر کی بنیاد پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کیا ہے۔
 پولیس کے ترجمان محمد الغامدی نے بتایا کہ عرب شہری عمر کے دوسرے عشرے میں ہے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد ایف آئی آر درج کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مقیم غیرملکی شہری سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔(فوٹو عاجل)

تحقیقات شروع کرنے سے قبل اسے بتا دیا گیا تھا کہ سعودی قانون کے بموجب اسے اپنے دفاع کے حوالے سے کیا کچھ حقوق حاصل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب شہری نے نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ وہ تصاویر کی بنیاد پر لڑکیوں سے غیراخلاقی مقاصد حاصل کرنا چاہتا تھا۔
پبلک پراسیکیوشن  کے مطابق سماجی آداب کے منافی ابلاغی مواد تیار کرنا اور سوشل میڈیا پر جاری کرنا بڑے جرائم میں سے ایک ہے۔
گرفتاری کے بعد جرم  ثابت ہوجانے پر 30 لاکھ ریال جرمانہ اور 5 برس قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

شیئر: