Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناکارہ گاڑیوں کی فروخت کے لیے تین شرائط

مملکت میں ایسی گاڑیاں جو استعمال کے قابل نہ ہوں انہیں  دکاندار سکریپ کے لیے خریدتے ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر
 سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے میں ناقابل استعمال گاڑیوں کی ’تشلیح‘  میں فروخت کے لیے تین شرائط مقرر کی ہیں۔
مملکت میں ایسی گاڑیاں جو ناکارہ اور استعمال کے قابل نہ ہوں انہیں  دکاندار سکریپ کے لیے خریدتے ہیں۔ جہاں یہ گاڑیاں فروحت کی جاتی ہیں انہیں ’تشلیح‘کہیا جا تا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ تشلیح والی گاڑیاں فروخت کرنے کے لیے تین  شرائط کی پابندی کرنا ہوگی۔
اول، گاڑی کا مالک ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کر چکا ہو-
دوم، گاڑی کا  استمارہ (وہیکل رجسٹریشن) موثر ہو-
سوم، گاڑی فروخت کرنے کی دستاویز ہمراہ ہو-
محکمہ ٹریفک نے بیان میں یہ بھی کہا کہ تشلیح والی گاڑی کا سودا کرتے وقت نمبر پلیٹس اور استمارہ  پیش کرنا ہوگا تاکہ گاڑی کو اس کے مالک کے ریکارڈ سے خارج کیا جا سکے۔

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: