Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ اور مکہ سمیت کئی علاقوں میں بارش اور آندھی

گرد آلود ہواؤں اور اس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ( فوٹو عاجل)
 سعودی عرب کے کئی علاقوں میں جمعے کو بارش اور آندھی کی اطلاعات ہیں۔ مدینہ منورہ ائیر پورٹ پر پروازیں معطل رہیں۔
منی، عرفات، مزدلفہ اور مکہ مکرمہ میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاع ہے۔ مدینہ منورہ اس کے قریوں اور نجران میں گرد آلود ہواؤں اور اس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی جبکہ ژالہ باری بھی ہورہی ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات تک موسم غیرمستحکم رہے گا۔ 

 آندھی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان بھی  پہنچا ہے۔(فوٹو سبق)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں اس کے بعد متعدد کمشنریوں مثلا الحناکیہ، العلا اللعیص، بدر، خیبر، وادی الفرع اور ینبع میں کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہورہی ہے۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق گرد آلود اورخوفناک آندھی کے دوران امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ  میں پروازوں کا نظام  معطل ہوگیا ۔ رن وے پر کھڑے ہوئے ایک طیارے کو نقصان پہنچا۔ آندھی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان بھی  پہنچا ہے ۔وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اضم کمشنری اس کی تحصیلوں اور قریوں میں بارش  کے باعث 3 قریے علاقے سے کٹ گئے۔ لوگ ریع الشاجن، الخدرۃ اور ابو الوبیدۃ  قریوں کے باشندے دور دراز راستے استعمال کرکے منڈیوں تک رسائی حاصل کررہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا- ( فوٹو عاجل)

 گرد آلود ہواؤں سے نجران میں حد نظر محدود ہوگئی تھی جس کے بعد بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔  
نجران کی پانچ کمشنریاں بارش کی زد میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رات نو بجے تک سلسلہ جاری رہے گا- 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مکہ مکرمہ اور مزدلفہ میں کہیں بوندا باندی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مزدلفہ میں بارش کی وڈیو وائرل ہے۔ 

شیئر: