Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرلائن کی مسافروں کے لیے نئی سہولت

ایئرپورٹ ہال میں داخل ہوتے ہی السعودیہ کا اہلکارخوش آمدید کہے گا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے اپنی پروازوں سے سفر کرنے والوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرائی ہے۔ اس کی بدولت مسافروں کی سفری کارروائی تیزی سے نمٹائی جائے گی اور انتظار کے لمحے بہت محدود ہوجائیں گے۔
السعودیہ نے نئی سروس کو (سفرا السعودیہ) کا نام دیا ہے۔ اس کا مقصد ائیرپورڈس پر خدمات کا معیار بلند کرنا اور سفر کرنے والوں کے ذہنوں میں آنے والے سوالات کے جوابات فراہم کرنا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سفرا السعودیہ سروس کی بدولت السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو ایئرپورٹ آمد سے لے  کر طیارے پر سوار ہونے تک تمام سوالات کے جوابات بروقت مہیا کیے جائیں گے۔

سفری کارروائی تیزی سے نمٹائی جائے گی۔(فوٹو ایس پی اے)

سفری کارروائی تیزی سے نمٹائی جائے گی۔ خاص طور پر مصروف ترین اوقات میں انتظار کا دورانیہ گھٹا دیاجائے گا۔ 
السعودیہ نے یان میں کہا کہ یہ سہولت داخلی اور بین الاقوامی تمام پروازوں پر مہیا ہوگی۔ اس کا دائرہ وی آئی پی مسافروں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ کسی بھی کلاس سے سفر کرنے والوں کو یہ سہولت پیش کی جائے گی۔ ایئرپورٹ ہال میں داخل ہوتے ہی السعودیہ کا اہلکار مسافر کو خوش آمدید کہے گا۔  لیپ ٹاپ کی مدد سے  سفری کارروائی مکمل کرائے گا ۔ مسافر کے سوالات کے جواب دے گا اور ضروری رہنمائی بھی فراہم کرے گا۔ 
السعودیہ کے ڈائریکٹر سامی سندی نے بتایا کہ سہولت کی شروعات کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض سے شروع کردی گئی ہے۔  تمام ہوائی اڈوں پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ السعودیہ کی پروازوں سے سفر کا تجربہ یادگار بن جائے اور آئندہ بھی مسافر السعودیہ سے سفر کو ترجیح دیں گے۔

شیئر: