Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل اتھارٹی برائے زکوۃ و ٹیکس کے لیے اعلی یورپی ایوارڈ

معیار کی بین الاقوامی تنظیم (آئی ایس او) سے دو سرٹیفکیٹ بھی ملے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے زکوۃ و ٹیکس کو ادارہ جاتی ماڈل کا  بہترین معیار  قائم رکھنے پر  اعلی یورپی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یورپی فاؤنڈیشن برائے کوالٹی مینجمنٹ (ای ایف کیو ایم) کی جانب سے سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے زکوۃ و ٹیکس کو "کمٹڈ ٹو ایکسی لینس 2 اسٹار" ایوارڈ  دیا گیا ہے۔

ملازمین کی پیشہ ورانہ قابلیت بڑھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔(فوٹو گزٹ)

یورپی فاؤنڈیشن برائے کوالٹی مینجمنٹ  برسلز میں غیر منافع بخش رکنیت کی فاؤنڈیشن ہے۔ یہ فاؤنڈیشن 1989 میں یورپی معیشت کی مسابقت کو بڑھانے کے لئے قائم کی گئی تھی۔
اس موقع پر سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے زکوۃ و ٹیکس کے ذمہ دارسہیل بن محمد ابانمی نے کہا ہے کہ اتھارٹی انتظامیہ کے بہترین طریقوں کو یقینی بنانے اور ملازمین کی پیشہ ورانہ قابلیت بڑھانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

یورپی فاؤنڈیشن برائے کوالٹی مینجمنٹ غیر منافع بخش فاؤنڈیشن ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

سہیل بن محمد نے کہا کہ اتھارٹی انتظامی کارکردگی کو فروغ دینے اور کاروباری حضرات  کو بغیر کسی پریشانی کے زکوۃ  اور ٹیکس کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں کوالٹی کنٹرول سسٹم  کو بہتر کرنے اور گاہکوں کے اطمینان میں اضافہ وشکایات سے نمٹنےکے لئےاتھارٹی کو معیار کی بین الاقوامی تنظیم (آئی ایس او) کی طرف سے دو سرٹیفکیٹ ملے ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: