Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا فوارہ

پام فاونٹین کا افتتاح 22 اکتوبر کو کیا جارہا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
 دبئی شہر میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے (پام فاؤنٹین) کا افتتاح جمعرات 22 اکتوبر کو کیا جارہا ہے۔
فوارے کو النخلہ کا نام دیا گیا ہے جسے ممکنہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
الامارات الیوم کے مطابق فوارہ 105 میٹر اونچا ہے اور یہ 14 ہزار مکعب فٹ کے دائرے میں پھیلا ہوگا۔ اس کے نچلے حصے میں 3 ہزار سے زیادہ بلب لگائے گئے ہیں جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ دلاویز منظر دیکھنے کو ملے گا۔

فوارے کے افتتاح کے موقع پر آتشبازی بھی کی جائے گی (فوٹو: ٹوئٹر)

النخلہ فوارے کے افتتاح کے موقع پر آتشبازی کے علاوہ مختلف قسم کے مقابلے اور ڈانس شو بھی ہوں گے۔ 
انتظامیہ روزانہ بیس شو پیش کرے گی۔ اس کی شروعات مغرب کے بعد سے ہوگی جس کا سلسلہ آدھی رات تک جاری رہے گا۔ ہر شو کا دورانیہ 3 منٹ کا ہوگا۔ ایک شو سے دوسرے شو کے درمیان تیس منٹ کا وقفہ ہوگا-  
مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے انچارج شادی جاد نے بتایا کہ النخلہ فوارہ دبئی کے پرکشش اور قابل دید مقامات میں شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔ 
یاد رہے کہ اس وقت دبئی مال کا دبئی فاؤنٹین دنیا کا سب سے بڑا فوارہ مانا جاتا ہے تاہم پام فاؤنٹین کے افتتاح کے بعد یہ دوسرے نمبر پر آجائے گا۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: