Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ بحالی، کابینہ کا اظہارِ اطمینان

’خطے کے امن و سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ ایران کو تباہ کن اسلحہ کے حصول سے روکا جائے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں مقامی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے عمرہ کی مرحلہ وار بحالی اور اس حوالے سے کی جانے والی حفاظتی تدابیر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
کابینہ نے اقوام متحدہ کے تحت تباہ کن اسلحہ کے خاتمے کے دن کے موقع پر عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ ایران کو تباہ کن اسلحہ سمیت جوہری توانائی کے حصول سے روکا جائے۔
کابینہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی صورت حال کا جائزہ لیا اور ملک میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کابینہ میں اقتصادی، سیکیورٹی اور ماہرین کی کمیٹیوں کی رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ( فوٹو: واس)

غیر منقولہ جائیداد اور رہائشی سکیموں کے لیے حکومتی مراعات اور شہریوں کو مکانات کی فراہمی پر کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
کابینہ میں اقتصادی کمیٹی، سیکیورٹی کمیٹی اورکابینہ کے تحت ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

شیئر: