Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ اپ ڈیٹ، نئی سہو لتیں متعارف

کئی سرکاری اداروں سے رابطہ ممکن ہوگیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں توکلنا ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے نئی سہولتیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اب اس کے ذریعے کئی سرکاری اداروں سے رابطہ ممکن ہوگیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق توکلنا ایپ کے ذریعے اب محکمہ احوال مدنی اور محکمہ پاسپورٹ سے کام کرانے کے لیے تاریخ اور وقت کا تعین کر سکیں گے۔ مختلف خلاف ورزیوں کا ریکارڈ بھی معلوم کیا جا سکے گا۔
سعودی شہری شناختی کارڈ اور غیر ملکی اقامہ نمبر کی مدد سے نئی سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔
توکلنا ایپ کی مدد سے وزارت داخلہ، محکمہ امن عامہ، وزارت بلدیات و دیہی امور یا سوشل انشورنس پبلک کمیشن کے ریکارڈ پر موجود خلاف ورزیاں معلوم کی جا سکیں گی۔ یہ پتا بھی لگایا جا سکے گا کہ خلاف ورزیو ں پر مطوبہ جرمانہ ادا کردیا گیا ہے یا نہیں۔ ہر خلاف ورزی کی تفصیل معلوم کی جا سکے گی۔ یہ بھی پتا لگایا جا سکے گا کہ خلاف ورزی کس شہر میں ریکارڈ کی گئی اور کس ادارے نے ریکارڈ کی اور اس پر کتنا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
توکلنا ایپ کی مدد سے سعودی شہری اور غیر ملکی ہیلتھ اپ ڈیٹ کارڈ پرنٹ کر سکیں گے۔
ایپ کو متعدد سرکاری اداروں خصوصاً داخلہ، صحت، انصاف، بلدیاتی و دیہی امور، فروغ افرادی قوت اور حج وعمرہ کی وزارتو ں سے مربوط کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: