Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی میں نجی سکول یکم جنوری سے کھلیں گے

تمام تعلیمی مراحل کے طلبہ تعلیم حاصل کرنے لگیں گے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں قدرتی آفات، بحرانوں اور ایمرجنسی امور کی سرکاری کمیٹی نے وزارت تعلیم کے تعاون سے یکم جنوری 2021 سے نجی سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام تعلیمی مراحل کے طلبہ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے لگیں گے۔
امارات الیوم کے مطابق یکم جنوری سے تعلیمی سال کا دوسرا سیشن شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ ابوظبی کے حکام کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے، طلبہ، تعلیمی و انتظامی عملے کی صحت و سلامتی کی خاطر نجی سکول بند کیے تھے۔ تمام سکولوں میں سال رواں کی تعلیم کا پہلا سیشن آن لائن ہو رہا ہے۔
علاوہ ازیں ریاست شارجہ  کی ایجوکیشن کونسل میں بچوں کے ادارے نے پہلا سرکاری نرسری سکول کھول دیا ہے۔
الاماارات الیوم کے مطابق نرسری کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ پہلی شرط یہ ہے کہ کسی بھی نرسری میں چالیس سے زیادہ بچے نہ ہوں اور کسی بھی گروپ میں دس سے زیادہ بچے نہ رکھے جائیں۔
دیگر نرسری سکول چار مرحلوں میں کھولنے کا پروگرام ہے ۔ پہلے مرحلے میں ماہ رواں کے دوران چار نرسری سکول کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
 شارجہ ایجوکیشن کونسل نے والدین سے نرسری بحال کرنے کے بارے میں رائے طلب کی ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ بچوں کی سلامتی پہلی ترجیح ہے۔ والدین کے تعاون کے بغیر ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
 

شیئر: