Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہربل مرکبات میں دھوکہ دہی پر ایک کروڑ ریال جرمانہ

دس برس قید کی سزا بھی دی جائے گی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’ ہربل مرکبات یا دواؤں کےعناصر میں دھوکہ دہی پر ایک کروڑ ریال جرمانہ اوردس برس قید کی سزا ہوگی‘۔ 
سبق ویب کے مطابق پبلک پراسیکوشن نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ ’جو لوگ جڑی بوٹی یا  ادویہ کے ترکیبی عناصر میں دھوکہ دہی کریں گے‘۔
’دھوکہ دہی کی کوشش کریں گے، زائد المعیاد، غیر رجسٹرڈ، ملاوٹی، ناقابل استعمال مرکب یا جڑی بوٹی فروخت کریں گے، سعودی عرب ایسی کوئی چیز برآمد کریں گے یا ایسی کسی دوا  کی تشہیر کرتے پائے جائیں گے انہیں دس برس تک قید اور ایک کروڑ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی‘۔ 
 بیان میں کہا گیا کہ دونوں پر کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جا سکے گا۔ 
 

شیئر: