Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا گاڑی میں پٹرول کی کمی سے ٹریفک جرمانہ ہوگا؟

’ گاڑی میں پٹرول کی مقدار کے حوالے سے ٹریفک قوانین میں کوئی وضاحت نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کیا گاڑی کی ٹینکی میں پٹرول کی مقدار کم ہوجانے پر ٹریفک جرمانہ ہوسکتا ہے؟ اس سوال کا جواب محکمہ ٹریفک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق ایک شہری نے محکمہ ٹریفک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال شیئر کیا ہے کہ کیا گاڑی میں پٹرول کم ہوجانے پر ٹریفک جرمانہ ہوگا؟
اس کا جواب دیتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’گاڑی میں پٹرول کی مقدار کے حوالے سے ٹریفک قوانین میں کوئی وضاحت نہیں‘۔
’نیز ٹینکی میں ایک چوتھائی سے کم مقدار پٹرول رہ جانے پر جرمانہ نہیں ہوتا‘۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک شہری گاڑی میں پٹرول کم ہوجانے پر ٹریفک جرمانہ کی شکایت کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
شہری کا دعوی تھا کہ ’گاڑی میں پٹرول ایک چوتھا کم تھا جس کے باعث مجھے 150 ریال کا جرمانہ ہوگیا ہے‘۔
مذکورہ شخص کا کہنا تھاکہ ’ٹریفک جرمانے سے بچنے کے لیے ٹینکی میں کم سے کم آدھی مقدار پٹرول ہونا چاہئے‘۔
 

شیئر: