Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکنز کی نایاب نسل کا تحفظ، سعودی شہری کا عطیہ

’حداد‘ پروگرام میں فالکن کا ایک گروپ عطیہ کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
ایک سعودی شہری اور اس کے بیٹے نے فالکن  کو ان کے قدرتی ٹھکانے واپس بھجوانے کے لیے ’حداد‘ پروگرام میں فالکن کا ایک گروپ عطیہ کیا ہے۔
فالکنر فالح العودوانی اور ان کے بیٹے ناصر نے کہا کہ فالکنز کو اس پروگرام میں عطیہ دینے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان فالکنز کی آئندہ کی نسل بڑھانے اور ماحولیاتی توازن کو محفوظ بنانے میں مدد ملے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ناصر نے تصدیق کی کہ وہ  اپنے 10 فالکنز اس پروگرام میں عطیہ کریں گے۔

فالکنز کی نسل اور ماحولیاتی توازن کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔( فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے اس اقدام اور اس کے سٹریٹیجک اہداف کو سراہا  کیونکہ وہ تقریبا ایک اعشاریہ پانچ ملین سعودی ریال کی لاگت سے 20 سے زیادہ فالکنز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے فالکنز کو عطیہ کرنے سے فالکنز کی  آئندہ نسلوں میں باضابطہ استحکام اور ترسیل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ ’حداد‘ پروگرام کے ذریعے سعودی فالکنز کلب کا مقصد فالکنری کو پائیدار بنانا اور شاہین (پیریگرین) فالکنز کو ان کے قدرتی ٹھکانے بھجوانا، ان کی نایاب نسل کو محفوظ رکھنے اور وائلڈ لائف کی حفاظت میں مملکت کے ابتدائی کردار کو مستحکم کرنا ہے۔

شیئر: