Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیم کے ساتویں کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق

نیوزی لینڈ روانگی سے قبل ٹیم کے تمام ارکان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا (فوٹو:پی سی بی)
کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتویں کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ پر سوال کھڑا ہو گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ  کے محکمہ صحت کی جانب سے آخری وارننگ بھی دی گئی تھی۔ 
نیوزی لینڈ روانگی سے قبل ٹیم کے تمام ارکان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا تاہم اس کے باوجود نیوذی لینڈ پہنچنے پر چھ کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
سنیچر کو نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں ساتویں کھلاڑی کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستانی کرکٹ سکواڈ کے ایک اور رکن کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔‘
بیان کے مطابق ’سکواڈ کے باقی ارکان کے سواب ٹیسٹ کا رزلٹ نیگیٹو آیا ہے ماسوائے ان چھ کھلاڑیوں کے جن کا پہلے ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔‘
دوسری جانب پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں حکام کی جانب سے کھلاڑیوں پر کورونا پروٹوکولز کی نرمی کی گئی ہے، جس میں کمروں کے کھڑکیاں کھولنا، ماسک کا استعمال کرتے ہوئے ہوٹل کے لان تک جانے کی اجازت دی گئی یے۔
ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں نے ہوٹل کے لان میں کچھ دیر کے لیے چہل قدمی بھی کی ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو 14 روز تک اپنے کمروں تک محدود رہنا ہوگا اور اس دوران 4 ٹیست کیے جائیں گے۔ 
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 رکنی سکواڈ کے پیر کو دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے (فوٹو:پی سی بی)

واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کےمحکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ واضح ہدایات کے باوجود سکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑیوں کو سی سی ٹی وی کمیروں میں کورونا ایس او پیرز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔  
نیوزی لینڈ حکومت کی محکمہ صحت کی جانب سے سیریز کے لیے طے کیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے باضابطہ خط بھی لکھا گیا ہے۔
اردو نیوز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ پہنچنے پر سکواڈ میں موجود کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سیریز کے لیے طے کیے گئے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔
پروٹوکولز کے تحت کھلاڑیوں کو پہلے تین روز ہوٹل کے کمروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں تھی جبکہ پروٹوکولز میں کھلاڑیوں پر ویٹرز سے کھانا لیتے ہوئے بھی ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ 

شیئر: