Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں سال کا آخری سورج گرہن، کہاں دیکھا جائے گا؟

آئندہ برس کا پہلا سورج گرھن 10 جون کو ہو گا(فوٹو، ایس پی اے)
سال رواں کا دوسرااور آخری سورج گرھن مملکت میں دیکھا نہیں جاسکے گا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق کل 14 دسمبر بروز پیر سال رواں کا دوسرا اور آخری سورج گرھن ارجنٹائن، چلی جبکہ جنوبی امریکہ کے بعض علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔ 
شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں شعبہ علوم فضا و فلکیات کے سربراہ ڈاکٹر حسن محمد عسیری نے بتایا کہ آئندہ برس کا پہلا سورج گرھن 10 جون 2021 کو ہو گا جوحلقہ نما ہوگا۔  

 آخری سورج گرہن مملکت میں نہیں دیکھا جاسکے گا-(فوٹو سوشل میڈیا)

آئندہ برس ہونے والا سورج گرھن بھی مملکت میں دکھائی نہیں دے گا۔ سورج گرھن  روس ، شمالی کینڈا اورگرین لینڈ میں ہی دکھائی دے گا۔ 
ماہر فلکیات ڈاکر عسیر ی نے مزید کہا سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کرتے ہوئے سورج اور زمین کی درمیان آجائے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی براہ راست زمین پر نہیں پڑتی۔ 
ڈاکٹرعسیری نے سورج گرھن کے وقت براہ راست سورج کو دیکھنے کے بارے میں کہا کہ ایسا کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے جس سے بصارت کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: