Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: بلدیہ کا آپریشن، غیرقانونی سکریپ گودام سیل

پلانٹ سے بڑی مقدار میں کیمیکل بھی برآمد ہوا( فوٹو سبق)
جدہ کمشنری میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے غیر قانونی طور پر پلاسٹک ری سائیکل کرنے والے گوداموں کو سیل کردیا۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ’الملیسا کی بلدیہ کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں غیر قانونی طور پر گودام میں پلاسٹک ری سائیکلنگ پلانٹ لگایا گیا ہے جہاں ٹنوں کے حساب سے کچرا جمع کیا جاتا ہے۔ 

پلاسٹک ری سائیکل کرنے والے گوداموں کو سیل کیا گیا (فوٹو: سبق)

اطلاع ملتے ہی بلدیہ کی تفتیشی ٹیم پولیس کے ہمراہ اس مقام پر پہنچ گئی جہاں پلاسٹک ری سائیکل کی جاتی تھی۔ 
پلانٹ سے بڑی مقدار میں نامعلوم کیمیکل بھی برآمد کرلیا جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ پلانٹ میں ری سائیکلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہوگا۔ 
ریجنل بلدیہ کے نگران فیصل المالکی کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے ری سائیکلنگ کے 3 گوداموں اور 11 سکریپ کے یارڈز کو بھی سیل کردیا جہاں مختلف قسم کا سکریپ جمع کیا جاتا تھا۔ 
ریجنل نگران نے مزید کہا کہ تفتیشی ٹیموں نے مذکورہ گوداموں کو سیل کرنے کے بعد ان کے مالکان پر خلاف ورزی درج کرتے ہوئے انہیں ادارے میں طلب کرلیا-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: