Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 180 کیسز ، 11 ہلاکتیں

کوروناکے حوالے سے احتیاطی تدابیرپرعمل کرنا لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 180 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی روز اس مہلک بیماری سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 335 ہو گئی ہے۔
مہلک مرض سے اب تک سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 6 ہزار 80 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر 199 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کے مطابق بدھ 16 دسمبر کو ریاض ریجن میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 53 رہی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں 32 ۔
مشرقی ریجن میں  30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں یہ تعداد 24 رہی۔
عسیر ریجن میں 14 افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ تبوک ، الجوف اور قصیم ریجن میں چھ 6 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
نجران ریجن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 رہی جبکہ حائل اور جازان ریجنز میں 2 ، دو افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں 199 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مہلک مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 192 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں  3 ہزار 63 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیوہے جن میں سے 463 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

 ماسک نہ صرف کورونا بلکہ دیگر جراثیموں سے بھی محفوظ رکھتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لازمی ہے کہ ہاتھوں کو اچھی طرح دھوتے رہیں جبکہ سماجی فاصلے کے اصول پر لازمی طورپر عمل کیاجائے ۔
جاری ہدایات میں ماسک کے استعمال کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال نہ صرف کورونا بلکہ دیگر جراثیموں سے بھی محفوظ رکھتا ہے اس لیے گھر سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیاجائے

شیئر: