Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 2034 کے ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا

کئی ایک مندوبین کورونا وائرس کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اولمپکس کونسل آف ایشا کی جنرل اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب 2034 کے ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بدھ کو اولمپکس کونسل آف ایشا کے اجلاس کے دوران ممبران میں اتفاق ہوگیا کہ 2030 کے گیمز کے حوالے سے ووٹنگ ہوگی لیکن دوسرے امیدوار کو 2034 کے گیمز کی میزبانی دی جائے گی۔
او سی اے کے کویتی صدر شیخ احمد الفہد الصباح کا کہنا تھا ’ اس کا مطلب ہے نہ کوئی ہارا اور نہ کوئی جیتا۔ شکریہ ایشیا،  تعاون اور یکجتی کے لیے۔‘

 

 او سی اے جنرل کونسل کے فیصلے کے مطابق 2030 کے گیمز کی میزبانی قطر کرے گا۔
بدھ کو ہونے والی ووٹنگ الیکٹرانک ووٹ سسٹم میں خرابی کے باعث کئی مرتبہ تعطل کا شکار ہوا۔
خیال رہے کئی ایک مندوبین کورونا وائرس کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
عمان میں ہونے والے اجلاس کے دوران ہال میں موجود 26  مندوبین کو کاعذ کے بیلٹس جاری کیے گئے اور 19 مندوبین الکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا۔
 

شیئر: