Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کن علاقوں میں کل سے پیر تک بارش متوقع

تیز ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی- (فوٹو عاجل)
محکمہ موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ سے لے کر پیر تک مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا- 
سبق ویب سائٹ نے موسمیاتی مرکز کے حوالے سے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش درمیانے درجے سے زیادہ ہوگی جبکہ حائل، قصیم میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی- حدود شمالیہ، الجوف، تبوک اور مشرقی ریجن میں بوندا باندی کا امکان ہے- 
مزید پڑھیں
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیاتی ماہر زیاد الجھنی کا کہنا ہے کہ کل جمعہ کو متوقع بارش کا سلسلہ مغربی علاقوں کے ساحلی مقامات سے مکہ اور مدینہ کے علاوہ ابو جبل کے میدان تک رہے گا- 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شمالی، وسطی اور مشرقی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی توقع بھی ہے جبکہ ملک کے اکثر علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: