Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں رات گئے تک بارش کا امکان

پہاڑی علاقوں میں تفریح کے لیے جانے والے احتیاط کریں- (فوٹو عاجل)
شہری دفاع  کا کہنا ہے کہ طائف اور قرب وجوار کے علاقوں میں آج بروز جمعہ رات گئے تک موسم غیر متوقع رہے گا۔ متعدد علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ طائف، اضم، میسان اور العرضیات کے علاقوں میں رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا قوی امکان ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں آنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ 
شہری دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ پہاڑی علاقوں میں برساتی پانی کا بہاؤ بھی تیز ہونے کی وجہ سے تفریح کے لیے آنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نشیبی مقامات پر قیام نہ کریں۔ 
شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو مزید ہدایات کی گئی ہے کہ شاہراہوں پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہائی ویزے پر گاڑی کی رفتار کو کم رکھیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: