Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان ’گرین فہرست‘ میں شامل، امارات داخل ہونے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں

گرین فہرست میں سعودی عرب اور کویت کو بھی شامل کیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
عمان سے براہ راست سفر کرنے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے سے پہلے اب قرنطینہ میں رہنے کی شرط پوری نہیں کرنا پڑے گی۔
عرب نیوز کے مطابق ممالک کی ’گرین فہرست‘ میں عمان کے علاوہ سعودی عرب اور کویت کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
گرین فہرست میں وہ ممالک شامل ہیں جہاں سے براہ راست سفر کرنے والے متحدہ عرب امارات میں بغیر قرنطینہ کیے داخل ہو سکتے ہیں۔
ممالک میں کورونا کی صورت حال کے مطابق گرین فہرست کو مسلسل اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔ 
اس فہرست میں برونائی، چین، ہانگ کانگ، مکاؤ، ماریشیئس، منگولیا، نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کے علاوہ چند دیگر ممالک شامل ہیں۔
مختلف ممالک کو کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے شائع کی گئی گرین فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔
اس فہرست میں شامل ممالک میں کورونا کی صورت حال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے جس کی بنیادہ پر انہیں گرین فہرست میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
گرین فہرست کا جائزہ دو روز قبل 3 جنوری کو لیا گیا تھا۔
دوسری جانب عمان میں کورونا وائرس کے 180 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک مریض ہلاک ہو گیا ہے۔
عمان میں اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 584 کورونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 502 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

شیئر: