Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کورونا ویکسین لگوالی

گورنر مدینہ منورہ نے کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح بھی کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد بھی موجود تھے۔ گورنر مدینہ اور نائب گورنر نے کنگ فہد جنرل ہسپتال سے متصل نجود میڈیکل سینٹر میں ویکسین بھی لگوائی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ فیصل اور شہزادہ سعود نے ویکسین لگوا کر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو وسیع پیمانے پر ویکسین کی سہولت فراہم کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔

نائب گورنر نے بھی نجود میڈیکل سینٹر میں ویکسین بھی لگوائی ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ فیصل نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کا حتمی فیصلہ کررکھا ہے شروع ہی سے اسے قابو کرنے اور پھیلنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے۔  
شہزادہ فیصل بن سلمان نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ سب لوگ پہلی فرصت میں ویکسین لینے کے لیے اندراج کرالیں یہ ویکسین سب کے لیے مفت ہے صحتی ایپ کے ذریعے اندراج کرایا جائے۔ 
مدینہ منورہ میں نجود میڈیکل سینٹر کو کورونا ویکسین سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہاں 10 ونگ قائم  کیے گئے ہیں۔ ہر ونگ میں ویکسین کے پانچ سٹیشن ہیں جبکہ دو ونگ ایمرجنسی کے لیےخاص ہیں۔ سپیشلسٹ میڈیکل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ 

شیئر: