Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا دھند کی لپیٹ میں، پہاڑوں کی سحرانگیز تصاویر وائرل

ابہا میں ان دنوں ژالہ باری اور بارش ہوتی ہے- (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے جنوبی شہر ابہا کو دھند نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ پہاڑوں کی چوٹیاں دھند انتہائی دلفریب مناظر کر رہی ہیں، ان سحرانگیز مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق فوٹو گرافروں نے سعودی عرب کے بلند ترین پہاڑوں کی چوٹیوں پر چھائے موسم سرما کے بادلوں کی تصاویر لے کر صارفین کے ساتھ شیئر کیں- ابہا کے پہاڑ سطح سمندر سے 3015 میٹر اونچے ہیں۔ 

 فوٹو گرافروں نے تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر صارفین کے ساتھ شیئر کیں (فوٹو: العربیہ)

ابہا شہر موسم سرما میں سحرانگیز قدرتی مناظر کے لیے مشہور ہے۔ ان دنوں وہاں گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ژالہ باری اور بارش ہوتی رہتی  ہے۔  

موسم سرما میں اس قسم کی تصاویر کے لیے فوٹو گرافر بے قرار رہتے ہیں (فوٹو: العربیہ)

فوٹو گرافر صلاح القرنی نے ابہا شہر سے بغلگیر دھند کے مناظر کی خوبصورت فوٹو گرافی کی ہے۔ القرنی نے بتایا کہ دھند موسم سرما کے دوران ابہا کی پہچان ہے۔ اسے دیکھ کر فوٹو گرافر مختلف زاویوں سے دھند کے سمندر کے مناظر کی تصاویر اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیتے ہیں۔ حبو درے سے تصویرکشی ایک خاص ہی رنگ رکھتی ہے۔ 
بقول ان کے ’میں نے ابہا شہر پر دھند کے منفرد اور دلکش مناظر سے خوب لطف اٹھایا اور دل چاہا کہ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ اپنی خوشی شیئر کروں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: