Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی بینکوں نے غیر ملکیوں کو 149 ارب درہم کے قرضے دیے

کورونا کے بارجود قرضوں کا یہ حجم مضبوط مالیاتی عکاسی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اماراتی بینکوں کی جانب سے غیر ملکیوں کو دیے جانے والے قرضوں میں جنوری سے نومبر 2020 کے دوران 5.36 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔عرب نیوز کے مطابق اعلی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اس اضافے سے غیر ملکی رہائشیوں کو بینک قرضوں کا مجموعی توازن 149 ارب درہم ہو گیا ہے ۔

غیر ملکیوں کے لیے قرضوں کا مجموعی تخمینہ 10795 ٹریلین درہم  ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ اضافے کے ساتھ غیر ملکیوں کو دیے جانے والے کل قرضے 149 ارب اماراتی درہم تک پہنچ گئے۔
غیر ملکیوں کو دیے جانے والے قرضے اماراتی بینکوں کی جانب سے صارفین کو دیے جانے والے کل قرضوں کا 8.3 فیصد ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق بینکوں نے اس مدت کے دوران کل 1.79 کھرب قرضے صارفین کو دیے۔
دنیا میں کورونا کی وجہ سے جاری معاشی بحران کے باوجود امارات میں صارفین کو دیے جانے والے قرضوں میں اضافہ ملک کی مضبوط معیشت کی علامت ہے۔
 

شیئر: