Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

370 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز

ڈین الگر 17 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے چوتھے روز کے اختتام تک 370 رنز کے تعاقب میں 127 رنز بنائے ہیں اور اس کی ایک وکٹ گر چکی ہے۔ 
جنوبی افریقن بلے بازوں نے پہاڑ جیسے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر ڈین الگر 17 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد ایڈن مارکرم اور راسی وان ڈرڈیوسن اپنی ٹیم کو دباؤ سے نکالا اور 94 رنز کی شراکت داری بنا ڈالی۔ مارکرم نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 71 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔
 
مارکرم 59 اور راسی وان ڈرڈیوسن 48 رنز کے ساتھ کل اننگز کا آغاز کریں گے۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے مزید 243 رنز درکار ہیں۔
اس سے پہلے اتوار کو پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ 
محمد رضوان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی۔
حسن علی کو کشیو مہاراج نے پانچ رنز بنانے کے بعد آؤٹ کر دیا۔ یاسر شاہ 23 رنز بنا کر لنڈے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو دوسری اننگز میں 200 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا تھا۔ اوپنر عمران بٹ کوئی رن بنائے بغیر ربادا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے اور ان کے پیچھے عابد علی کو کشیو مہاراج نے 13 رنز پر پولین کی راہ دکھائی۔
بابر اعظم صرف آٹھ رنز بنا سکے، انہیں بھی مہاراج نے آؤٹ کیا جبکہ اظہر علی 33 رنز بنا کر لنڈے کا شکار بنے۔ 
فواد عالم بھی صرف 12 رنز بنا سکے اور لنڈے کی دوسری وکٹ بنے۔ 
فہیم اشرف کو بھی لنڈے نے آؤٹ کیا، انہوں نے 29 رنز بنائے۔ 
سنیچر کو پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی تمام ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے پانچ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

 ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے (فوٹو: اے ایف پی)

جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ کا تیسرا روز اچھا ثابت نہ ہوا اور بلے باز ایک بعد ایک پاکستانی بولرز کا شکار بنتے گئے۔
 کپتان ڈی کاک کو میچ کے تیسرے روز کے آغاز میں شاہین شاہ آفریدی نے 29 رنز پر آؤٹ کیا اور ویان ملڈر بھی 33 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی ہی کے ہاتھوں ڈھیر ہوئے۔
جارج لنڈے سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ انہیں حسن علی نے 21 رنز پر پولین لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
ان کے بعد کشیو مہاراج ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے آئے لیکن وہ بھی ایک رن ہی بنا سکے اور حسن علی نے انہیں بھی بولڈ کر دیا۔
 ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے۔ 

شیئر: