رجب 29 دن جبکہ شعبان 30 دن کا ہوگا
’ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رجب کا ہلال واضح طور پر نظر آئے گا‘ ( فوٹو: سبق)
فلکی علوم کے ماہر ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ فلکی حساب اور ام القری کلینڈر کے حساب سے آج ہفتہ کو یکم رجب ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہلال کا افق پر نظر آنا ممکن نہیں تھا‘۔
’اسے دیکھنے کے لیے خصوصی آلات کی ضرورت ہے جبکہ آج ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہلال واضح طور پر نظر آئے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کو 59 دن باقی ہیں، رجب 29 دن ہوگا جبکہ شعبان 30 دن کا ہوگا‘۔