Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار علاقوں میں مزید آٹھ مساجد عارضی طور پر بند 

گزشتہ دس روز کے دوران 87 مساجد بند کی جاچکی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی  نے سعودی عرب کےچار علاقوں میں دس نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے پر مزید 8 مساجد عارضی طور پر بند کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بدھ کو بیان میں کہا کہ گزشتہ دس روز کے دوران 87 مساجد بند کی جاچکی ہیں۔ ان میں سے 70 مساجد سینیٹائزنگ کی کارروائی اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر دوبارہ کھولا گیا ہے۔ 
وزارت اسلامی امور نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔
جس مسجد میں بھی کورونا وائرس کا کوئی مریض ریکارڈ پر آتا ہے اسے عارضی طور پر بند کردیا جاتا ہے اور جس مسجد میں سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات کا کام مکمل ہوجاتا ہےاسے دوبارہ کھول دیا جاتا ہے۔
قبل ازیں بیان میں کہا گیا تھا کہ وزارت اسلامی امور ، دعوت و ارشاد کے اہلکاروں نے ریاض میں 5516 تفتیشی دورے کیے ہیں۔
 

شیئر: