Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ کیا دیکھا جاتا ہے؟

مارشل آرٹس کی ویڈیوز خصوصاً فری سٹائل ریسلنگ فہرست میں دوسرے نمبر پر رہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پچھلے سال سعودی عرب میں یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے والے  صارفین میں غیرمعمولی اضافہ  دیکھا گیا جیسا کہ کورونا بحران اور کرفیو کے باعث آن لائن سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر بھی سامنے آیا۔
الرجل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سنہ 2020 کے دوران سعودی عرب کے اندر یوٹیوب کے صارفین کی تعداد 20 ملین تک پہنچ گئی، جبکہ ویڈیوز دیکھنے کا اوسط دورانیہ 55 منٹ تک ہو گیا۔

یوٹیوب پر سعودیوں کی ترجیحات

یوٹیوب نے سعودی عرب میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیوز کا انکشاف کیا ہے، چنانچہ پہیلیوں اور ایڈونچر ویڈیوز کی فہرست  پہلے نمبر پر ہے جبکہ مارشل آرٹس کی ویڈیوز خصوصاً فری سٹائل ریسلنگ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہیں۔
اسی طرح پچھلے سال سائنس اور کھیل سے متعلق مواد دیکھنے میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا، خاص طور پر عملی مہارتیں سیکھنے کی مختلف شکلوں میں، اسی طرح ویڈیو گیمز اور فلمیں دیکھنے کا شوق بھی دو گنا ہو گیا۔

ویڈیو گیمز اور فلمیں دیکھنے کا شوق بھی دو گنا ہو گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

یہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب بہت ساری بین الاقوامی کمپنیوں جیسے ایمیزون پرائم نے یوٹیوب پر اپنی فلمیں نشر کرنا شروع کیں۔
2020 کے دوران یوٹیوب کے لیے نئی ویڈیوز بنانے میں سعودی باشندوں کی خاص رغبت دیکھی گئی۔ میشابیل کے مطابق سعودی عرب میں دیکھی گئی 10 ویڈیوز میں سے سات ان کی اپنی  پروڈکشن تھیں۔

شیئر: