Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کا ایک اور حملہ، ڈرون تباہ

ترجمان کا کہنا ہے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔( فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے منگل کو جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا کہ  حوثیوں کے بارودی ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی راستے میں گرا کر تباہ کردیا گیا۔
 ترجمان نے کہا کہ حوثیوں نے سول تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے بارود بردار ڈرون سے حملے کی کوشش کی تھی۔  
بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ حملے جنگی جرائم کے دائرے میں آتے ہیں۔ حوثی جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ 
ترکی المالکی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ کمانڈ سول تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون اور روایتی ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے ضروری اقدامات کریں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں پیر اور منگل کی درمیانی شب حوثیوں کے میزائل حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔
’  ٹکڑے گرنے سے دو گھروں، ایک جنرل سٹور اور تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا‘۔
واضح رہے کہ حوثیوں نے بارودی ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے مملکت کے شہری اہداف پر حملے تیز کردیے ہیں۔
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی  نے الاخباریہ چینل کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ حوثی ملیشیا سول تنصیبات کو جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے نشانہ بنا رہی ہے۔

شیئر: