سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو روسی خصوصی ایلچی برائے شامی امور الیگزینڈر لیورنٹیو نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور شام میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔