Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی اپنے تین بھائیوں کے ساتھ پرانی تصویر وائرل 

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں شاہ فہد بھی موجود ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اپنے تین بھائیوں کے ہمراہ ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے' تصویر میں شاہ فہد بھی موجود ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وائرل ہونے والی تصویر میں دائیں جانب شاہ فہد بن عبدالعزیز، برابر میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز اور ان کے بعد شاہ سلمان نظر آرہے ہیں جبکہ آخر میں شہزادہ ترکی الثانی بیٹھے ہوئے ہیں۔
چاروں بھائی انتہائی خوشگوار برادرانہ ماحول میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہوئے لگ رہے ہیں۔ 
صارفین نے اس تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصویر اس بات کی علامت ہے کہ شاہ سلمان اپنے بزرگ برادران کا اعتماد حاصل کیے ہوئے تھے۔ 

شیئر: